مسلم لیگ ق سندھ کا بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق سندھ نے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کااعلان کردیا۔ ق لیگ کے صوبائی صدر حلیم عادل نے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ تمام جماعتیں نئے بلدیاتی قوانین کے خلاف ہیں ، انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں اور مردم شماری کرائی جائے ۔