لاہور سے اغواہونیوالے امریکی باشندے کی ویڈیو جاری ، اوباما انتظامیہ سے القاعدہ کے قیدیوں کی رہائی کی درخواست

لاہور سے اغواہونیوالے امریکی باشندے کی ویڈیو جاری ، اوباما انتظامیہ سے ...
لاہور سے اغواہونیوالے امریکی باشندے کی ویڈیو جاری ، اوباما انتظامیہ سے القاعدہ کے قیدیوں کی رہائی کی درخواست

  



 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سے دو سال قبل اغوا ہونے والے امریکی ادارے کے ڈائریکٹر وارن وائن سٹائن کی وڈیو منظر عام پر آگئی جس میں اُنہوں نے صدر اوباما سے مطالبہ کیا ہے کہ القاعدہ سے ان کی رہائی کیلئے مذاکرات کریں۔ افغانستان اور پاکستان میں صحافیوں کو بھیجی گئی ویڈیو میں 72 سالہ وارن وائن سٹائن نے اغواکاروں کی شرائط تو نہیں بتائیں تاہم اوباما انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ القاعدہ کے قیدیوں کی رہائی کے لیے اقدام اس کی آزادی کے لیے پہلا قدم ہوسکتا ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف کا کہنا ہے وارن سٹائن کے پیغام کی تصدیق کی جارہی ہے۔یادرہے کہ پہلے بھی وائن سٹائن کی ویڈیو ز منظرعام پر آچکی ہیں ۔ اس سے پہلے الظواہری نے رہائی کیلئے پاکستان افغانستان اور یمن میں فضائی حملے روکنے کی شرط رکھی تھی تاہم اوباما انتظامیہ نے مذاکرات سے انکار کردیا تھا۔

مزید : اسلام آباد


loading...