لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے وزارت پانی وبجلی کو 30ارب روپے جاری کرنے کی منظوری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سردی کے باوجود بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے وزارت پانی وبجلی کے لیے 30ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ سیکریٹری پانی وبجلی سیف علی چٹھہ نے بتایاکہ منظور ہونیوالی رقم سے بجلی اور اس کی پیداوار میں بہتری کے لیے تیل خریدا جائے گا اور فنڈ جلد مل جائیں گے ۔