دل تبدیل کرانے کے بعد جینے کا اعزاز برطانوی شہری نے اپنے نام کرلیا

دل تبدیل کرانے کے بعد جینے کا اعزاز برطانوی شہری نے اپنے نام کرلیا
دل تبدیل کرانے کے بعد جینے کا اعزاز برطانوی شہری نے اپنے نام کرلیا

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے 71 سال کے جان میکفرٹی دنیا میں دل کی تبدیلی کے عمل سے گزرنے کے بعد طویل ترین مدت تک زندہ رہنے والے شخص بن گئے۔بی بی سی کے مطابق جان میکفرٹی نے 31 ءبرس قبل مڈل سیکس کانٹی کے ہیئر فیلڈہسپتال سے اس وقت ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرایا تھاجب ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ وہ مز ید پانچ سال ہی زندہ رہ سکیں گے،ان سے پہلے اس آپریشن کے طویل ترین عرصے تک زندہ کا اعزاز ایک امریکی شہری کے پاس تھا جو 30ءبرس،11ءماہ اور 10دن زندہ رہنے کے بعد 2009ءمیں انتقال کر گیا۔بکنگھم شائر کانٹی سے تعلق رکھنے والے جان میکفرٹی نے کہا کہ ان کا یہ ریکارڈ ایسے مریضوں کے لیے امید کی کرن ہے جو دل کی تبدیلی کے منتظر ہیں۔ جان میکفرٹی نے دل کی تبدیلی کا آپریشن 20اکتوبر1982ءکو کرایا تھا اور یہ عمل دنیا کے مشہو ر سرجن داکٹر سر مغدی یعقوب نے سر انجام دیا تھا ۔

مزید : تعلیم و صحت