شاہ عبداللہ کی سفارش پرسعودی عرب میں پاکستانی ’قاتل‘ کی سزامعاف

شاہ عبداللہ کی سفارش پرسعودی عرب میں پاکستانی ’قاتل‘ کی سزامعاف
 شاہ عبداللہ کی سفارش پرسعودی عرب میں پاکستانی ’قاتل‘ کی سزامعاف

  



ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے فرمانرواشاہ عبداللہ کی سفارش پرمصرکے ایک ہی خاندان نے اپنے بیٹے کے قاتل پاکستانی نژاد سعودی شہری کی سزا معاف کر دی ۔مقتول کے والدولید الطاری نے میڈیا کو بتایاکہ اس کے موکل خاندان نے اللہ کی رضا کے لیے سعودی شہری کوقتل کے جرم میں معاف کرتے ہو ئے قصاص نہ لینے کا فیصلہ کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ شاہ عبداللہ کی سفارش پر رضاکارانہ طور پر کیا گیاہے جس پر مقتول کے ور ثاءپر کوئی دباو نہیں ڈالا گیاہے۔عفوعام کمیٹی کے رکن ضاری بن مشعان کے مطابق شاہ عبداللہ کی سفارش سے اندرون بیرون ملک مزید ایک سو سعودی شہریوں کی زندگیاں بچائی گئی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...