پھر اِن ایکشن ، کراچی آپریشن پر چلانے والے چلاتے رہیں گے ، پیپلزپارٹی کا کارکن ہوں : ذوالفقار مرزا

پھر اِن ایکشن ، کراچی آپریشن پر چلانے والے چلاتے رہیں گے ، پیپلزپارٹی کا ...

بلاول زرداری بھٹو کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں : رہنماءپیپلزپارٹی

پھر اِن ایکشن ، کراچی آپریشن پر چلانے والے چلاتے رہیں گے ، پیپلزپارٹی کا کارکن ہوں : ذوالفقار مرزا

  



سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنماءذوالفقار مرزا ایک مرتبہ پھر منظر عام پر آگئے ہیں اور اُنہوں نے کہاہے کہ کراچی آپریشن پر چلانے والے لوگ چلاتے رہیں گے ، بلاول زرداری بھٹو کا ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن اگر وہ کسی بھی نشست پر کھڑے ہوئے تو بھاری اکثریت سے جیتیں گے ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ذوالفقار مرزا کاکہناتھاکہ کراچی آپریشن پہلے سے بہت اچھاہورہاہے ، آپریشن پر چلانے والے لوگ چلاتے ہی رہیں گے ۔اُنہوں نے کہاکہ بلاول زرداری بھٹو کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی تردید آچکی ہے تاہم اجلاس میں حتمی فیصلہ ہوگااور اگر وہ الیکشن میں حصہ لیتے ہیں تو جس نشست سے بھی کھڑے ہوں گے ، بھاری اکثریت سے جیت جائیں گے ۔اُن کاکہناتھاکہ وہ پیپلزپارٹی کے کارکن ہیں اور کارکن رہیں گے ، کارکن کی بہت اہمیت ہے ۔یادرہے کہ ذوالفقار مرزا طویل عرصے سے میڈیا کی نظروں سے اوجھل تھے ۔

مزید : قومی