اب تو شادی کے نام سے بھی خوف آتا ہے:عینی

اب تو شادی کے نام سے بھی خوف آتا ہے:عینی
اب تو شادی کے نام سے بھی خوف آتا ہے:عینی

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ عینی نے کہا ہے کہ شادی کے نام سے بھی خوف آتا ہے اب ماضی میں جھانکنے کی بجائے مستقبل کو دیکھ رہی ہوں۔ انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے تمام فیصلے سوچ سمجھ کر کرتی ہوں لیکن کسی سے کسی بھی وقت کوئی بھول ہو سکتی ہے اور میں اس بات کا اعتراف کرتی ہوں کہ میں نے شادی جلد بازی میں کی جس کی وجہ سے میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔ا±ن کا کہنا تھا کہ میں آجکل اپنی ساری توجہ گلوکاری پر دے رہی ہوں اور کبھی بھی مایوس نہیں ہوئی اور نہ ہی ماضی میں جھانکنا چاہتی ہوں بلکہ مستقبل کی طرف دیکھتی ہوں۔

مزید : تفریح


loading...