حسینہ واجد کی پاکستان کےخلاف نفرت،بنگلہ دیش میں پاکستانی چینلز کی نشریات بند کر دی گئیں

حسینہ واجد کی پاکستان کےخلاف نفرت،بنگلہ دیش میں پاکستانی چینلز کی نشریات ...
حسینہ واجد کی پاکستان کےخلاف نفرت،بنگلہ دیش میں پاکستانی چینلز کی نشریات بند کر دی گئیں

  



ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے پاکستان مخالف جذبات اور بیانات کے بعد اب پورے ملک میں پاکستان کے خلاف تعصب کی فضا کو فروغ حاصل ہورہا ہے ۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ مقامی کیبل آپریٹرز نے پاکستانی ٹی وی چینلز نہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت عوامی لیگ کی حمایتی تنظیم ”گونوجگورن منچھا“ اور کیبل ٹی وی اونرز ایسوسی ایشن کا بنگلا بندھو شیخ مجیب میڈیکل یونیورسٹی میں اجلاس ہوا جس میں کیبل ٹی وی ایسوسی ایشن نے گونوجگورن منچھا کی پاکستانی اشیا اور چینلز پر پابندی عائد کئے جانے کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے ملک میں پاکستان ٹی وی چینلز کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں