بنگلادیش کی اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کو گھر میں نظر بند کردیا گیا

بنگلادیش کی اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کو گھر میں نظر بند کردیا گیا
 بنگلادیش کی اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کو گھر میں نظر بند کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش کی اپوزیشن لیڈر اور بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا کو انتخابات سے قبل مظاہروں کی کال دینے پر گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے حکومت کی ایما پر ان کی رہنما کو منگل سے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے اور پولیس کسی کو بھی ان کے گھر جانے کی اجازت نہیں دے رہی جس کے خلاف وہ بھرپور مظاہرہ کریں گے۔ ڈھاکہ پولیس کے ڈپٹی کمشنر لطف الکبیر نے خالدہ ضیا کو نظر بند کئے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خالدہ ضیا کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی اضافی نفری ان کی سیکیورٹی بڑھانے کے لئے تعینات کی گئی ہے۔