باران رحمت کیلئے ایوان صدر میں نماز استسقا کی ادائیگی

باران رحمت کیلئے ایوان صدر میں نماز استسقا کی ادائیگی
باران رحمت کیلئے ایوان صدر میں نماز استسقا کی ادائیگی

  

اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن ) باران رحمت کیلئے ایوان صدر کی مسجد میں نماز استسقا ادا کی گئی جس میں صدر ممنون حسین بھی موجود تھے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں جاری خشک سردی کے بعد باران رحمت کیلئے ایوان صدر کی مسجد میں نماز استسقا کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر مملکت ممنون حسین اور ایوان صدر کے عملے سمیت دیگر افراد نے بھی شرکت کی ۔ نماز کی ادائیگی کے بعد ملک میں بارش کیلئے خصوصی دعا کی گئی تاکہ ملک میں جاری طویل خشک سالی کا خاتمہ ہو سکے ۔

اسحاق ڈار کی نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ سے ملاقات ،ادارے کے مالی معاملات پر جائزہ

اس موقع پر صدر نے قوم سے اپیل کہ وہ ملک میں باران رحمت کے لئے ملک گیر نماز استسقا ادا کریں ساتھ ہی انہوں نے علماء کرام سے بھی درخواست کی کہ وہ ملک میں جاری خشک سالی کے خاتمے اور بارش کی دعا کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں خصوصی نماز کا اہتمام کریں۔

مزید :

قومی -