3D کوریو گرافی کے ذریعے القدس کے ساتھ منفرد اظہار یکجہتی

3D کوریو گرافی کے ذریعے القدس کے ساتھ منفرد اظہار یکجہتی

  

استنبول (یوا ین پی)جب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی قوم کو بیت المقدس سے محروم کرنے کا اعلان کیا ہے اس کے بعد ترک قوم، حکومت اور ترکی میں ہرطبقہ زندگی کے لوگ بڑھ چڑھ کر بیت المقدس، مسجد اقصی اور فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔ ترکی میں ایوان سیاست و اقتدار سے لے کر کھیل کے میدانوں تک ہرطرف القدس ،القدس ہی کی پکار ہے۔اتوار کو استنبول کے ایک فٹ بال اسٹیڈیم میں ہونے والے قومی فٹ بال ٹیم کے ایک مقابلے سے قبل اسٹیڈیم کو تھری ڈی ٹیوو کوری گرافی کی مدد سے بیت القدس اور مسجد اقصی کی تصاویر سے سجایا گیا۔

اس موقع پر تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک تصویر میں فاتح بیت المقدس سلطان صلاح الدین ایوبی کو ان کے گھوڑے پر سوار بیت المقدس کی طرف عازم سفردکھایا گیا ہے۔ تصاویر کے عین اوپر ایک بڑے بینرز پر لکھا تھا کہ صلاح الدین ایوبی دفاع القدس کیلئے چل پڑے ہیں۔اس موقع پر قونیہ سپر فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں اور گرانڈ میں موجود تماشاں نے فلسطینی اور ترک پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔ تماشائیوں کے ہاتھوں میں موجود بینروں اور کتبوں پر دفاع القدس کی حمایت اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کے خلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پر تماشائیوں نیالقدس ہمارا تھا، القدس ہمارا ہے کے نعرے بھی لگائے۔کھیل کے مقابلے میں ایک فلسطینی نوجوان محمد الطویل جسے فلسطین میں اسرائیلی فوج کی طرف سے گرفتار کے بعد ترکی بے دخل کردیا گیا تھا نے بھی شرکت کی۔

مزید :

عالمی منظر -