فوج نے جہاں آپریشن کئے وہاں ترقیاتی کام بھی کروائے ،کراچی میں آپریشن ہورہا ترقیاتی کام صفر ہے:مصطفی کمال

فوج نے جہاں آپریشن کئے وہاں ترقیاتی کام بھی کروائے ،کراچی میں آپریشن ہورہا ...
فوج نے جہاں آپریشن کئے وہاں ترقیاتی کام بھی کروائے ،کراچی میں آپریشن ہورہا ترقیاتی کام صفر ہے:مصطفی کمال

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ جہاں بھی آپریشن ہورہاہے فوج ان علاقوں میں ترقیاتی کام بھی کررہی ہے لیکن کراچی وہ جگہ ہے جہاں صرف آپریشن ہورہاہے ترقیاتی کام نہیں ہورہے۔فوج آپریشن تو کر ہی رہی ہے گورننس کوبھی اپنے ہاتھ میں لے تو بہتری آجائے گی،جس طرح فاٹامیں فوج نے ترقیاتی کام کیے کراچی میں بھی کیے جائیں۔

سعودی عرب میں 3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

نجی چینل ”جیو نیوز“کے پروگرام”آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ صوبے کے کپتان ہونے کے نا طے حقوق کیلیے آوازاٹھانا وزیراعلی کی ذمے داری ہے،وہ تو کہتے ہیں کہ سندھ کو پانی نہیں چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے و زیراعلی سندھ کووڈیو دکھائی کہ سندھ میں لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیںتو انہوں نے جواب دیا کہ دوسرے صوبوں میں بھی مسائل ہیں۔مصطفی کمال کہتے ہیں کہ کراچی کی 70لاکھ آبادی کم دکھائی گئی ہے،میرا وزیراعلی مجھے گننے کے لیے تیار نہیں کراچی میں پانی آرہا تھا شہر کچراکنڈی نہیں بنا تھا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...