یوبی جی کے امیدوار کامیابی کے بعد بزنس کمیونٹی کی توقعات پر پورا اترینگے ، امجد چودھری

یوبی جی کے امیدوار کامیابی کے بعد بزنس کمیونٹی کی توقعات پر پورا اترینگے ، ...

  

 رہنماء ،بزنس مین فر نٹ کے سر پر ست اعلی اور آل پاکستان کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئر مین امجد علی چوہدری نے کہا ہے کہ وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے سالانہ انتخابات میں یو نائیٹڈ بزنس گروپ ایک بار پھر کلین سویپ کر کے کاروباری برادری کے تحفظات کو دور ، ملکی معیشت کوپروان اور اعتماد کی فضا قائم کر نے میں کلیدی کردار ادا کرے گااوریو بی جی کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان امیدوار کامیابی کے بعد ووٹروں اور ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے "پاکستان فورم "میں اظہار خیال کر تے ہوئے کیا ۔ امجد علی چوہدری نے کہا کہ ملک بھر کے چیمبروں کی اکثریت کی حمایت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ یو بی جی کے حمایت یافتہ موجودہ صدر ایف پی سی سی آئی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جنہوں نے مقامی اور غیر ملکی نمائشوں میں بیلٹنگ کے ذریعے شرکت کا نظام متعارف کرایا اور فیڈریشن کو نئی جہت دی ہے اور اب فیڈریشن کے ہر معاملہ میں گڈ گورننس جھلکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ نے چھوٹے اور خواتین کے چیمبروں پر خاص طور پر توجہ مرکوز کرنے کا ایجنڈا تیار کیا ہے تاکہ چھوٹے کاروباری اداروں کی عزت افزائی اور بہتری کیلئے کام کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی کی پالیسیاں بھی چیمبرز کے اتفاق رائے اور کاروباری برادری کی خواہشات کے مطابق تیار کی جانی چائیے۔ انہوں نے کہا کہ یو جی جی قیادت نے سخت محنت کوشش کرکے حکومت کے ساتھ کاروباری برادری کے احترام کو بحال کیا ہے اور بہت سے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے اور مستقبل میں بھی یہ کوششیں جاری رکھیں گے۔ امجد چوہدری نے کہا کہ سیلز اور ٹیکس ریبیٹ کی رقم کی واپسی کا آغاز اس کی ایک مثال ہے جس کیلئے ایف پی سی سی کے موجودہ صدر زبیر طفیل نے بہت محنت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان قریبی تعاون سے نہ صرف تجارتی اور صنعت سے متعلق مسائل حل ہوں گے بلکہ یہ ملک کی اقتصادی بحالی کے لئے بہت اہم ہے۔امجد چوہدری نے جاری اقتصادی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے بھر پور کوششیں کرنا ضروری ہے اور افراط زر کے مسئلہ کو انفراسٹرکچر کی بہتری، پیداوار میں اضافہ اور غیر ضروری اخراجات کو کم کرکے آسانی سے حل کیا جا سکتا ہے جس کے لیے حکومت اور کاروباری برادری کے مابین لائیزن نہایت ضروری ہے۔

مزید :

کامرس -