چین معیشت میں مکمل کھلے پن کی حامل نئی ساخت کے قیام کیلئے کوشاں

چین معیشت میں مکمل کھلے پن کی حامل نئی ساخت کے قیام کیلئے کوشاں

بیجنگ(آن لائن)چین نے کہا ہے کہ معیشت میں مکمل کھلے پن کی حامل ایک نئی ساخت کے قیام کے لئے کوشاں ہیں ،تجارت کے توازن ، برآمدی مصنوعات کے معیار اور اس کی اضافی قدر ، درآمدات میں اضافے ، متعدد درآمدی مصنوعات کے محصولات میں کمی کے لئے مزید کوشش کی جائے گی۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے چینی معیشت کے حوالے سے مکمل کھلے پن کی حامل ایک نئی ساخت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ تجارت کے توازن ، برآمدی مصنوعات کے معیار اور اس کی اضافی قدر ، درآمدات میں اضافے ، متعدد درآمدی مصنوعات کے محصولات میں کمی کے لئے مزید کوشش کی جائے گی ۔چین کی وزارت تجارت کے تحت بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی تعاون انسٹی ٹیوٹ کے محقق حو جیئن گو کے خیال میں یہی چینی تجارتی پالیسی کی بنیاد ہے ۔

مزید : کامرس


loading...