امریکہ نے اقوام متحدہ کے بجٹ میں285ملین ڈالر کی کمی کردی، عالمی ادارے کو شاہ خرچیاں نہیں کرنے دیں گے : نکی ہیلی

امریکہ نے اقوام متحدہ کے بجٹ میں285ملین ڈالر کی کمی کردی، عالمی ادارے کو شاہ ...
امریکہ نے اقوام متحدہ کے بجٹ میں285ملین ڈالر کی کمی کردی، عالمی ادارے کو شاہ خرچیاں نہیں کرنے دیں گے : نکی ہیلی

  


نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی نےکہا ہے کہ  امریکا اقوام متحدہ کے بجٹ میں سب سے بڑا حصے دار ہے اور وہ عالمی ادارے کے کور بجٹ کے لیے بائیس فی صد رقوم مہیا کرتا ہے۔ عالمی ادارے میں فالتو اخراجات اور نکما پن ایک جانا پہچانا مظہر ہے اس لئے ہمیں دنیا کو امریکہ کی سخاوت کا مزید فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے، اسی لئے ہم نے   یو این اے کے بجٹ میں285ملین ڈالر کی کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی مووی ”بجرنگی بھائی جان“ سے شہرت حاصل کرنے والے کراچی کے صحافی ’چاندنواب ‘ کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے لیکن اب انہوں نے ایسی حرکت کر دی کہ سن کر نوازشریف کیلئے بھی ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

اقوام متحدہ کے بجٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی مندوب نکی ہیلی کا کہناتھا کہ اقوام متحدہ کے بجٹ پر ہونے والے مذاکرات میں اہم کامیابیاں ملی ہیں۔ہم امریکی عوام کی فراخدلانہ امداد کو کسی جانچ پرکھ کے بغیر نہیں رہنے دیں گے۔امریکہ کی جانب سے اخراجات میں یہ ایک تاریخی کٹوتی ہے اور یہ درست سمت میں ایک بڑا اقدام ہے۔یہ  اقوام متحدہ کو زیادہ فعال اور قابل احتساب بنانے کے اقدامات ہیں۔ ہم اپنے مفادات کے تحفظ کے ساتھ اقوام متحدہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے طریقوں پر غور جاری رکھیں گے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : Breaking News /بین الاقوامی


loading...