چین میں بیرونی سرمایہ کاری میں 9.8فیصد اضافہ

چین میں بیرونی سرمایہ کاری میں 9.8فیصد اضافہ

بیجنگ(آن لائن)چین میں بیرونی سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 9.8فیصد اضافہ کیساتھ رواں سال کے پہلے گیارہ ماہ میں 8کھرب 3ارب 62 کروڑ یوان پر پہنچ گئی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق رواں سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران چین میں بیرونی سرمائے کے استعمال کی مجموعی مالیت آٹھ کھرب تین ارب باسٹھ کروڑ چینی یوان رہی ہے ۔جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں نو اعشاریہ آٹھ فیصد زیادہ ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ چین میں مکمل کھلے پن کی حامل ایک نئی ساخت کے قیام کی کوششوں کا اہم حصہ ہے ۔

دوسری جانب آزاد تجارتی زونز کے قیام اور مالیاتی منڈی سمیت چینی منڈیوں میں بیرونی سرمائے تک رساءِی کے حوالے سے نرم پالیسیوں کی بدولت چین کا دروازہ دوسرے ممالک کے لئے مزید کھولا گیا ہے ۔

مزید : کامرس


loading...