پنجابی فلموں کو فروغ دے کر آج بھی فلم انڈسڑی بچائی جاسکتی ہے :عارف لوہار

پنجابی فلموں کو فروغ دے کر آج بھی فلم انڈسڑی بچائی جاسکتی ہے :عارف لوہار
پنجابی فلموں کو فروغ دے کر آج بھی فلم انڈسڑی بچائی جاسکتی ہے :عارف لوہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آن لائن)فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کو فروغ دیکر آج بھی انڈسڑی بچائی جاسکتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویومیں عارف لوہار کا کہناتھا کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کو سہار ادینے میں پنجاب کا کرداراہم ہوگا دنیا میں پاکستانی موسیقی کی کامیابی کا راز صوفیانہ کلام میں ہے ، فوک میوزک سے لے کر قوالی جیسے فن نے دنیا بھر میں پاکستان کی موسیقی کو متعارف کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی شائقین پنجابی فلموں کو زیادہ پسند کرتے ہیں ،اگر ہم نے اپنی فلم انڈسڑی کو سہارا دینا ہے تو اس کیلئے پنجابی فلموں کو فروغ دینا ہوگا ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

تفریح -