ترکی کے وزیراعظم کل سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے

ترکی کے وزیراعظم کل سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے

استنبول (اے پی پی) ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم کل (27 دسمبر) سعودی عرب کے دورے پرروانہ ہوں گے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم بن علی یلدرم بدھ کو دو روزہ دورے پر سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ سعودی حکام کے ساتھ امریکا کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے، قطر بحران اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید : عالمی منظر


loading...