چین کے دو بڑے شہروں کو ملانے والی تاریخی ریل کی آزمائش شروع
گوئی یانگ (آئی این پی /زنہوا)جنوب مغربی چین کے دوبڑے شہروں چانگ کنگ اور گوئی یانگ کو ملانے والی تاریخی ریل کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے، یہ ریلوے چین کے طویل ترین یانگٹ زی اور اس سے ملحقہ دریاؤں کے ساتھ سفر کرے گی جس پر 209نئے پل اور 115ٹنل بنائی گئی ہیں، چائنا ریلوے چینگ ڈو گروپ کمپنی لمٹیڈ کے مطابق ٹرین 200کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی اور اس سے چین کے جنوب مغربی ، شمال مغربی ،مشرقی اور جنوبی علاقوں کے درمیان شہریوں کو سفر کی بہتر سہولتیں حاصل ہوں گی ، اس ریلوے کے ذریعے سچوان صوبے کے دارالحکومت چینگ ڈو ، گوئی زو صوبے کے دارالحکومت گوئی یانگ کے درمیان فاصلہ گیارہ گھنٹے سے کم ہو کر ساڑھے تین گھنٹے رہ جائے گا ۔