عماد وسیم دوبارہ عالمی نمبر ایک ٹی20 باولر بن گئے

عماد وسیم دوبارہ عالمی نمبر ایک ٹی20 باولر بن گئے
عماد وسیم دوبارہ عالمی نمبر ایک ٹی20 باولر بن گئے

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی گئی اور آل راو¿نڈر عماد وسیم ایک مرتبہ پھر دنیا کے عالمی نمبر ون باولر بن گئے ہیں جبکہ پاکستان نے بھی سال کا اختتام پہلی پوزیشن کے ساتھ کیا ہے۔

پنجابی فلموں کو فروغ دے کر آج بھی فلم انڈسڑی بچائی جاسکتی ہے :عارف لوہار

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے بھارت اور سری لنکا کی سیریز کے اختتام کے بعد نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کے عماد وسیم دنیا کے نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔انہوں نے بھارت کے جسپریت بمرا کو پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا جو سری لنکا کے خلاف سیریز میں کوئی وکٹ نہ لے سکے اور تیسری پوزیشن پر چلے گئے جبکہ افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستانی ٹیم رینکنگ میں 124 پوائنٹس کی بدولت سال کا اختتام پہلی پوزیشن پر کرنے میں کامیاب رہی جبکہ ویسٹ انڈیز دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔بیٹسمینوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے پھر سے پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں البتہ پاکستان کا کوئی بیٹسمین ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔

مزید :

کھیل -