فرانسیسی صدر کی شاہ سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو ، ایرانی کردار کی مذمت

فرانسیسی صدر کی شاہ سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو ، ایرانی کردار کی مذمت

  

ریاض /پیرس (این این آئی)فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں نے ایران کی عدم استحکام کی سرگرمیوں سے نمٹنے کی بھی ضرورت زوردیا ہے۔فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں نے سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔انھوں نے الریاض کی جانب حوثی ملیشیا کے حالیہ میزائل حملے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔فرانسیسی صدر نے جمہوریہ فرانس کی جانب سے سعودی مملکت کے ساتھ حوثی باغیوں کے الریاض کی جانب میزائل حملے پر یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔

صدر ماکروں نے شاہ سلمان سے گفتگو کرتے ہوئے خطے میں ایران کی عدم استحکام کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران کے تخریبی کردار ، اس کی جانب سے یمن کے حوثی باغیوں کی حمایت اور انھیں بیلسٹک میزائل مہیا کرنے کے بارے میں فرانس کا موقف بڑا واضح ہے۔فرانسیسی صدر نے شاہ سلمان اور ان کی حکومت کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار اور دہشت گرد گروپوں کو مالیاتی رقوم روکنے کے لیے کوششوں کوسراہا ہے ۔انھوں نے خاص طور پر افریقا کے علاقے ساحل میں سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -