فلپائن،کرسمس کی عبادت میں شرکت کیلئے جانیوالے 20 افراد ہلاک،10زخمی

فلپائن،کرسمس کی عبادت میں شرکت کیلئے جانیوالے 20 افراد ہلاک،10زخمی

منیلا(آئی این پی)فلپائن کے شمالی حصے میں مسافر بس کے ویگن سے ٹکرانے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 10زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے شمالی حصے میں مسافر بس کے ویگن سے ٹکرانے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ویگن کے مسافر ایک معروف چرچ میں ہونے والی کرسمس کی عبادت میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ پولیس سربراہ کے مطابق آگو نامی شہر کے قریب پیر کو علی الصبح ہونے والے اس حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد ویگن کے مسافر تھے۔ بس میں سوار 10 افراد زخمی ہوئے۔

مزید : عالمی منظر


loading...