چین میکسیکو کی ریاست جیلسکو سے ناشپاتی درآمد کریگا

چین میکسیکو کی ریاست جیلسکو سے ناشپاتی درآمد کریگا

میکسیکو سٹی (آئی این پی /زنہوا)چین میکسیکو سے ناشپاتی درآمد کرے گا ، اس سلسلے میں چین اور میکسیکو کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور چین میکسیکو کی مغربی وسطی ریاست جیلسکو سے ناشپاتی درآمد کرے گا ، چینی محکمہ صحت نے اس سلسلے میں پروڈکشن پروٹوکول کی تصدیق کر دی ہے، چین کے متعلقہ حکام نے میکسیکو کے چار ناشپاتی فارموں کا دورہ کیا تھا اور وہاں پھلوں کی پیداوار اور پیک کرنے کی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا تھا، میکسیکو کی وزارت زراعت نے کہا ہے کہ ہم اپنی پیداوار برآمد کرنے کیلئے تیار ہیں۔یاد رہے کہ میکسیکو دنیا میں سب سے زیادہ ناشپاتی برآمد کرنیوالا ملک ہے جو ہر سال 2.227ارب ڈالر کی ناشپاتی برآمد کرتا ہے،چین ان دس ممالک میں سے ایک ہے جو میکسیکو سے ناشپاتی درآمد کرتا ہے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...