دوبحری جہازوں میں تصادم ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

دوبحری جہازوں میں تصادم ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

  

ہنوئی (آئی این پی /زنہوا)شمالی ویتنام کے صوبے کوآنگ نہہ کی خلیج ہیلانگ میں دو چھوٹے جہاز آپس میں ٹکرا گئے تا ہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جہاز پر سوار تمام 31چینی سیاحوں ، ایک گائیڈ اور عملے کے چار افراد کو جہاز سے بحفاظت نکال لیا گیا ، حادثہ مقامی وقت کے مطابق گذشتہ روز دوپہر کو ٹی ٹاپ جزیرے کے قریب پیش آیا جب ایک سیاحتی جہاز ایک مال بردار چھوٹے جہاز سے ٹکراگیا، ویتنام کی خبررساں ایجنسی کے مطابق چھوٹے مال بردار جہاز پر 1700ٹن پتھر لدا ہواتھا ، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -