سعودی عرب میں لاکھوں نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام

سعودی عرب میں لاکھوں نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام
سعودی عرب میں لاکھوں نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام

  


ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے کسٹم حکام نے ساحلی راستے سے 13 لاکھ 18 ہزار 208 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی3کوششیں ناکام بنا دیں ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل علی العطوی نے میڈیا کو بتایا کہ سمگلنگ کی وارداتیں ایک ہفتے کے دوران ریکارڈ کی گئیں ہیں۔ پہلے آپریشن کے تحت 7 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ، دوسری واردات میں 4 لاکھ 36 ہزار 868 اور تیسری دفعہ 1 لاکھ 21 ہزار 290 سے زیادہ نشہ آور گولیاں قبضہ میں لی گئیں۔ یہ سب ٹرکوں میں چھپا کر سعودی عرب لائی گئی تھیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : عرب دنیا


loading...