یو بی جی میں منافقین کو شامل نہیں کرینگے،افتخار علی ملک

یو بی جی میں منافقین کو شامل نہیں کرینگے،افتخار علی ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کے چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ یو بی جی میں منافقین کو شامل نہیں کیا جائے گا،بزنس کمیونٹی کو لولی پاپ دے کر نہیں بلکہ خدمت کے ذریعہ اپنا گرویدہ بنایا جاتا ہے اور ہم آج بزنس کمیونٹی کوساتھ لے کر چل رہے ہیں،ہم کام کرتے ہیں مخالف گروپ کے مصنوعی لیڈران کی طرح بڑھکیں نہیں مارتے،میں نے سارک چیمبر کا ہیڈ کوارٹر بھارت سے چھین کر پاکستان میں تعمیر کرانا شروع کردیا ہے اور چوتھی منزل کی تعمیر شروع کردی گئی ہے،سارک کے 8ممالک میں سارک کا ہیڈکوارٹرپاکستان میں قائم ہونا ہمارے ملک کیلئے اعزاز ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے)کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں فیڈریشن چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل باڈی کے اراکین سے خطاب کے دوران کہی۔
تقریب سے یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرودیگر نے بھی خطاب کیا ۔یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا کہ ہم الیکشن لڑ رہے ہیں کسی مخالف امیدوار کی ذات پر کیچڑ نہیں اچھال رہے لیکن غلام علی مسلسل غیراخلاقی پیغامات بھیج رہے ہیں،غلام علی نے ہمارے صدارتی امیدوارغضنفربلور کے خلاف ڈی جی ٹی او کے پاس کیس دائر کیا جواباً ہمیں بھی انکے خلاف ایک کیس کیا جس کی سماعت کے بعد غلام علی کو الیکشن سے نااہل قرار دے دیا گیا،وہ ہمارے امیدوار کیلئے گڑھا کھودنے گئے تھے خود ہی اس گڑھے میں گرگئے۔