آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  


برج حمل

دسمبر26 بد ھ۔بہتر طور پر عملی پلاننگ کر کے اپنے زیر تکمیل منصوبوں کو مکمل کرنے کی پوزیشن میں ہونگے۔ ذمہ دار افراد ماتحت عملے کے ساتھ بہتر سلوک سے پیش آئیں گے۔

برج ثور

دسمبر26 بد ھ۔بنائے گئے منصوبوں کے مطابق عمل کریں اپنے اصول نہ توڑیں ۔ جذبات پر کنٹرول رکھیں۔ معمولی نقصان سے دلبرداشتہ نہ ہوں۔ محنت سے اپنی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

برج جوزا

دسمبر26 بد ھ۔شخصیت میں نکھار دوسروں کی رغبت کا باعث بنے گا۔ آپ کے الفاظ دوسروں پر اثر انداز ہونگے ۔ اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔چھوٹے سفر کا امکان ہے۔

برج سرطان

دسمبر26 بد ھ۔لوگوں کا دِل جیت لیں گے اور لوگوں کو متاثر کریں گے۔ لکھنے پڑھنے اور معلومات کو فروغ دینے پر زور رہے گا۔ ہنسی مزاق اور تفریح میں مزہ آئے گا۔

برج اسد

دسمبر26 بدھ۔تحقیقاتی جذبہ اور مہم جوئی کی ابتداء کا اظہار ہو رہا ہے۔ محبت کی روشنی نمودار ہو گئی ہے لوگ کہیں گے کہ آپ مختلف قسم کے لباس پہن رہے ہیں اسی سے کچھ ہو رہا ہے۔

برج سنبلہ

دسمبر26 بد ھ۔ہنسی مذاق میں بات بگڑ بھی سکتی ہے۔ منصوبے میں تبدیلی کے لئے تیار رہیں متبادل منصوبہ بنا لیں اپنے خواب لکھ لیا کریں۔جیون ساتھی کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

برج میزان

دسمبر26 بد ھ۔حاسدین کی ریشہ دوانیوں سے محتاط رہیں۔ دوسروں پر حد سے زیادہ اعتماد نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ دوران گفتگو دوسروں سے محتاط رہیں۔

برج عقرب

دسمبر26 بد ھ۔مسلسل اخراجات کی وجہ سے ذہنی دبائو ہو سکتا ہے لہٰذا اخراجات پر قابو پائیے تاکہ بعد میں پریشانی نہ ہو۔ گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ رومانس کے مواقع ملیں گے۔

برج قوس

دسمبر26 بد ھ۔شراکت کے بارے میں فیصلہ کرنے‘ اجتماعی کوششوں اور ازدواجی حیثیت پر زور رہے گا۔ زندہ دِلی سے دن گزرے گا۔ محبوب سے ملاقات ہو سکے گی۔

برج جدی

دسمبر26 بد ھ۔آپ کی سحر انگیز گفتگو دوسروں پر اثر انداز ہوگی جس سے آپ کی اہمیت میں اضافہ ہو سکے گا۔ غلط فہمیوں کا خاتمہ ہو سکے گا۔سوچ وسعت اختیار کرے گی۔

برج دلو

دسمبر26 بد ھ۔جذباتی پن اور بے چینی کا مظاہرہ مزید خواہ مخواہ کے مسائل لا سکتا ہے۔ حوصلہ ‘ صبر و تحمل سے حالات کا مقابلہ کریں۔ دیرینہ خواہش کی تکمیل ہو سکے گی۔

برج حوت

دسمبر26 بد ھ۔بہت سے پیچیدہ مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں بھی کمی آئے گی۔ مالی مسائل کا بھی خاتمہ ہوگا اور شراکتی کاموں کو فروغ ملے گا۔ حاسدین کا خاتمہ ہو سکے گا۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم


loading...