مجھ سے حسد کر نیوالوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا،میگھا
لاہور(فلم رپورٹر) فلم ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر قتالہ سٹیج میگھا نے لندن میں قیام بڑھا دیا فون پر گفتگو کرتے ہوئے میگھانے کہا ہے کہانسان کام تو کرتا رہتا ہے اس کو سیر و تفریح کے لئے بھی تھوڑا وقت نکالنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ میری شہر ت سے حسد کر نے والوں کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گاکیونکہ عزت صرف نصیب سے ملتی ہے ‘نئی آنے والی اداکارائیں محنت کر یں تو وہ شوبز میں مقام حاصل کر سکتیں ہیں ۔ میگھا نے کہا کہ میں جب سے شوبز میں آئی ہوں فحاشی اورعر یانی کا سہار ا لینے کی بجائے ہمیشہ میعاری اور منفرد پر فارمنس سے فلموں اور سٹیج میں کا میابیاں حاصل کیں مگر کچھ ادکارائیں میر ی کا میابیوں سے کچھ سیکھنے کی بجائے حسد کرتی ہیں اور وہ اپنی پر فارمنس کو بہتر بنانے کی بجائے صرف ڈنگ ٹپا پا لیسی سے کام کر رہی ہیں ان کو معلوم ہو نا چاہیے کہ مقام حسد سے نہیں صرف محنت سے ہی ملتا ہے ۔