دپیکا پڈوکون جلد داؤد ابراہیم پر گولی چلاتی نظر آئینگی

دپیکا پڈوکون جلد داؤد ابراہیم پر گولی چلاتی نظر آئینگی
 دپیکا پڈوکون جلد داؤد ابراہیم پر گولی چلاتی نظر آئینگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(آن لائن)بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی تاریخی فلم پدماوتی کو ریلیز نہیں کیا گیا، تاہم ان کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ وہ جلد ہی ایک ایکشن تھرلر فلم میں ایک گینگسٹر خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔خبریں ہیں کہ رومانٹک فلموں میں شاندار کارکردگی دکھانے والی دپیکا پڈوکون اب فلم میں خطرناک ہتھیار چلاتی نظر آئیں گی۔دپیکا پڈوکون انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی زندگی پر بننے والی ایک اور ایکشن تھرلر فلم میں ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کریں گی، جو انہیں قتل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔خیال رہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داد ابراہیم کی زندگی پر بولی وڈ میں متعدد فلمیں بنائی جا چکی ہیں، رواں برس بھی ان کے خاندان پر بننے والی فلم حسینہ پارکر میں شردھا کپور نے ان کی بہن کا کردار ادا کیا تھا۔اب ان کی زندگی پر مزید ایک اور فلم بنائی جائے گی، جس میں دپیکا پڈوکون کے ساتھ ورسٹائل اداکار عرفان خان ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

مزید :

کلچر -