ملکہ ترنم نورجہاں جیسا مقام ہر کسی کے نصیب میں نہیں،صائمہ جہاں

ملکہ ترنم نورجہاں جیسا مقام ہر کسی کے نصیب میں نہیں،صائمہ جہاں
 ملکہ ترنم نورجہاں جیسا مقام ہر کسی کے نصیب میں نہیں،صائمہ جہاں

  


لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکار ہ صائمہ جہاں نے کہا ہے کہ ملکہ ترنم نورجہاں کو اپنا روحانی استاد مانتی ہیں اور ان جیسا مقام ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتا ۔صائمہ جہاں نے کہا کہ میں نے کئی فلموں میں گلوکاری کی جوپرستاروں نے بہت پسند کی ۔انہوں نے کہا کہ شوز میں بھی مصروف ہیں اور لائیو گانے کو ترجیح دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے بطور گلوکارہ لندن اور دیگر ممالک میں جا کر گایا ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کثیر تعداد انہیں بہت پسند کرتی ہے۔

مزید : کلچر


loading...