عوام کی پذیرائی نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیا،حمیرا چوہدری

عوام کی پذیرائی نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیا،حمیرا چوہدری
 عوام کی پذیرائی نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیا،حمیرا چوہدری

  

لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکارہ حمیرا چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کی پذیرائی نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیاہے ۔فلمی سٹوڈیوز میں ویرانی دیکھ کر میرا دل بھی افسردہ ہو جاتا ہے آج جو کچھ بھی ہوں پرستاروں کی محبت کی وجہ سے ہوں‘ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں کبھی فنکاروں کے ساتھ لڑائی اور اختلافات پیدا نہیں کئے‘ سب کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے حمیرا چوہدری نے کہا کہ فلمی سٹوڈیوز کی رونقوں سے ہی شوبز کی رونقیں ہوں گی ایک وقت وہ تھا جب فلمی سٹوڈیوز میں دن رات کام ہو رہے تھے لیکن آج صورتحال بالکل اس کے برعکس ہو چکی ہے اور ویرانے نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی نئی فلم میں بہت لگن کے ساتھ کام کیا ہے اور یقیناًیہ فلم شائقین کو سینماؤں کا رخ کرنے پر مجبور کر دے گی۔

مزید :

کلچر -