ہمارے گلوکار وں نے دنیا بھرمیں دھوم مچائی،حمیرا چنا

ہمارے گلوکار وں نے دنیا بھرمیں دھوم مچائی،حمیرا چنا
 ہمارے گلوکار وں نے دنیا بھرمیں دھوم مچائی،حمیرا چنا

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کی نامور گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ ہمارے گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے پوری دنیا میں نام کمایا ہے میں دنیا میں جہاں کہیں جاتی ہوں تو ثقافتی سفیرکی حیثیت سے اپنی ذمے دارایاں احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کرتی ہوں۔ اپنے حمیرا چنا نے کہا ہے کہ موسیقی انسان کے ذہن پر گہرا اثر کرتی ہے اگر سر سچے ہوں تو دل گائیکی کی جانب خود متوجہ ہونے لگتا ہے۔ہماری عوام اپنے سنگرز پر بڑا اعتماد رکھتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ہمارے گلوکاروں نے دنیا بھرمیں دھوم مچائی ہوئی ہے پڑوسی ملک کی زیادہ تر فلموں میں ہمارے سنگرز نے اپنے آواز میں گانے ریکارڈ کروائے ہیں جنھیں دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور بھارتی فلموں میں گائیکی کی بناء پر مزید چار چاند لگ گئے۔

مزید :

کلچر -