رقصاؤں کو لیکر ڈرامہ نہیں بلکہ کچھ اور دکھایا جا رہا ہے، جاویدرضوی

رقصاؤں کو لیکر ڈرامہ نہیں بلکہ کچھ اور دکھایا جا رہا ہے، جاویدرضوی
 رقصاؤں کو لیکر ڈرامہ نہیں بلکہ کچھ اور دکھایا جا رہا ہے، جاویدرضوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکار جاوید رضوی نے کہا ہے کہ سٹیج ڈرامے کو برباد کرنے والے غیر پیشہ ورانہ لوگ ہیں جن کو ڈرامے کی الف ب کا بھی علم نہیں اور وہ رائٹر اور ڈائریکٹر بن کر سٹیج ڈرامے کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جب بھی بیہودہ ڈرامے کے خلاف آواز اٹھائی تو حکومت نے اپنی آنکھیں اور کان بند کر لئے مگر یہ سلسلہ جاری رہا تو وہ دن دور نہیں کہ جب تھیٹروں کو بھی تالے لگ جائیں گے ۔ میں اس لئے زیادہ بولتا ہوں کہ ہم نے سٹیج ڈرامے کی آبیاری کی تھی اور آج اس کو برباد ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ یہ حکومتی اداروں کی ذمے داری ہے کہ وہ سٹیج ڈرامے کی بہتری کے لئے ایسا میکنزم تیار کریں جس سے اصل سٹیج ڈرامہ دوبارہ سے شروع ہو سکے ۔ رقاصاؤں کو لیکر سٹیج ڈرامہ نہیں بلکہ کچھ اور ہی دکھایا جا رہا ہے اور اس میں حکومتی ادارے غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔جاوید رضوی نے کہا کہ مجھے اس بات کا بڑا خوبی احساس ہے کہ میں جب سچی بات کرتا ہوں تو بہت سارے لوگ مجھ پر تنقید کرتے ہیں مگر مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ۔
میں نے سٹیج ڈرامے کی بہتری کا بیڑہ اٹھا رکھاہے اور جب بھی سٹیج ڈرامہ بناؤں گا تو فیملیوں کو دیکھتے ہوئے فخر محسوس ہو گا کہ پاکستان میں ایسے اچھے سٹیج ڈرامے بھی بن سکتے ہیں ، اصل بات صرف نیت کی ہے ، ہم نے ڈرامے کو آرٹ نہیں بلکہ کاروبار بنا لیا ہے اور یہی سٹیج ڈرامے کی سب سے بڑی بدقسمتی ہے ۔

مزید :

کلچر -