کام چوری کی روک تھام ، ریلوے کا حاضری نظام ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

کام چوری کی روک تھام ، ریلوے کا حاضری نظام ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(نمائندہ پاکستان)ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن کا ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ،غیر حاضر رہنے والے ملازمین کی چیکنگ کے لیے ڈیجیٹل حاضری سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن سفیان ڈوگر نے مختلف ذرائع سے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف شکایات ملنے پر ان کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ لاہور ڈویژن کے ملازمین بالخصوص درجہ چہارم کے ملازمین ملی بھگت سے حاضری لگا کر وقت سے پہلے ہی ڈیوٹی سے غائب ہو جاتے ہیں جس کے سد باب کے لیے ڈی ایس لاہور کی طرف سے خصوصی چیکنگ ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں جو ایسے تمام ملازمین کی خفیہ رپورٹ انتظامیہ کو پہنچائیں گی۔کام چورملازمین کو محکمانہ سزائیں دی جائیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -