نوازشریف کی سالگرہ ،بلدیاتی نمائندوں کی شہر بھر میں تقریبات

نوازشریف کی سالگرہ ،بلدیاتی نمائندوں کی شہر بھر میں تقریبات

لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر مسلم لیگ کے بلدیاتی نمائندوں نے اپنے اپنے دفاترز میں سالگرہ کی خصوصی تقاریب منعقد کیں اور اس موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے حوالے سے بھی کیک کاٹے گئے اور میاں محمد نواز شریف کی لمبی عمر کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئیں۔ جن بلدیاتی نمائندوں نے اپنے اپنے دفاترز میں تقاریب منعقد کیں ان میں راشد کرامت بٹ‘ اجمل ہاشمی‘ ملک اعظم نمبر دار‘ ملک اویس کھوکھر‘ شیخ محمد نعیم ‘ محمود اختر بٹ‘ ڈاکٹر لیاقت ‘ فاروق بھٹی‘ ملک خالد کھوکھر‘ حسنین شاہ‘ ملک شوکت کھوکھر ‘ نبیلہ یاسمین ‘ شائستہ پرویز ملک ‘ زاہدہ اظہرسمیت دیگر شامل ہیں اس موقع پر ان بلدیاتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات و افکار کو میاں محمد نواز شریف آگے لیکر بڑھ رہے ہیں اس لئے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ میان نواز شریف بانی پاکستان کے جانشین ثابت ہوئے ہیں کیونکہ قائداعظم نے پاکستان بنایا تھا اور میاں نواز شریف نے ان کے پاکستان کو ورشن اور مضبوط اور خو شحال پاکستان بنا دیا ہے ان کا اور ہمارے قائد کا ایک ہی نظریہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 25دسمبر ہم سب مسلم لیگیوں کے لئے ایک تجدید عہد اور ملک سے وفا کا دن ہے ایک طرف تو پاکستان کو بنانے اور اس کو سنوارنے والے ہین اور دوسری طرف ملک میں انتشار پھیلانے والے لوگ ہیں جن کی ایسی گھٹیا سوچ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے نواز شریف نے دنیا بھر میں پاکستان کو ایک نئی پہچان دی ہے ان کی سوچ اور نظریہ قائد اعظم کی امنگوں کے مطابق ہے۔ مسلم لیگ(ن) آئندہ الیکشن میں ایک بار پھر دو تہائی اکثریت سے زائد کامیاب ہو گی اور وفاق سمیت کے پی کے اور سندھ میں بھی حکومت بنائے گی۔

بلدیاتی نمائندے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...