شہباز شریف کا وزیر اعظم نامزدہونا روشن مستقبل کی ضمانت ہے : زکریا بٹ

شہباز شریف کا وزیر اعظم نامزدہونا روشن مستقبل کی ضمانت ہے : زکریا بٹ

لاہور(دیبا مرزا :تصاویر:علی رضا) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما زکریا بٹ نے کہا ہے کہ میاں محمد شہباز شریف کا وزیراعظم نامزد ہونا پاکستان کے تابناک مستقبل کی دلیل ہے جس طرح سے انہوں نے بطور وزیراعلی پنجاب ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ٹھیک اسی طرح سے وہ ان کاموں کا جال ملک بھر میں بھی بچھا دیں گے انہیں وزیراعظم نامزد کرنے کے فیصلے سے مسلم لیگی کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے روز نامہ پاکستان کے فورم میں کیا ۔زکریا بٹ کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف نے صوبہ پنجاب کے عوام کی تقدیر بدل کررکھ دی ہے انہوں نے یہاں کی عوام کو تعلیم صحت ٹرانسپورٹ اور پینے کے صاف پانی سمیت جدید سہولتیں مہیا کی ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ میاں شہباز شریف پہلے سے بھی زیادہ مضبوط قائد کے طور پر سامنے آئے ہیں ان پر الزام لگانے والے منہ کی کھائیں گے ان پر وہی لوگ الزام لگا رہے ہیں کہ جن کی اپنی نہ تو کوئی سیاست ہے اور نہ کوئی سیاسی امیج ہے اور وہ ان پر الزامات لگا کر اپنا سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ایسے عناصر ناکام اور نامراد ہی رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے صوبہ پنجاب کی فلاح و بہبود کے لئے جو کام کئے ہیں اس پر صوبہ سندھ اور صوبہ کے پی کے لوگ بھی چاہتے ہیں کہ انہیں شہباز شریف ملے کیونکہ سندھ کی عوام کو ٹرانسپورٹ پینے کے صاف پانی سے محروم رکھ کر پیپلز پارٹی نے اپنا خود ہی بیڑہ غرق کر لیا ہے جبکہ عمران خان نے دھرنوں میں وقت ضائع کرکے اپنی ہی حکومت کا وقت تباہ کیا ہے ان کا دعوی تو ہے کہ انہوں نے اربوں کے درخت لگا ئے ہیں لیکن ان کے یہ درخت وہاں پر کہیں نظر نہیں آتے ۔انہوں نے کہا کہ ایک لمبے عرصے تک عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی میٹرو بس کے خلاف رہی لیکن پھر بعد میں خود ہی عمران خا ن نے کی پی کے میں بھی میٹرو بس بنانا شروع کردی ان کا کوئی حال ہی نہیں ہے پنجاب میں جو ترقی ہوئی ہے سندھ اور کے پی کے عوام کا بھی وہ حق ہے جس کو وہان کی صوبائی حکومتوں نے محروم رکھا ہوا ہے اور انہی کمزرویوں کی وجہ سے یہ دونوں جماعتیں آنے والے الیکشن مین آؤٹ ہو جائیں گی۔

زکریا بٹ

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...