اسلام اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ دیتا ہے،افنان صادق بٹ

اسلام اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ دیتا ہے،افنان صادق بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما افنان صادق بٹ نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام تمام مذاہب کے وجود کو تسلیم کرتا اور اسلامی ریاست میں غیر مسلم اقلیتوں کے تحفظ کویقینی بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات کا اس سرزمین پر حق ہے۔
ور انہیں اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی اجازت دین اسلام اور آئین پاکستان بھی دیتا ہے۔ اقلیتوں کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کا تعلق پاکستان میں بسنے والی اکثریت مسلمانوں کی وجہ سے نہیں، بلکہ عالمی سطح پر جاری دہشت گردی کی وجہ سے ہے۔ا ن کا کہنا تھا کہ کوئٹہ، پشاوراور لاہور میں گذشتہ چند سالوں میں گرجا گھروں پر حملے کئے گئے ،ان کا تعلق مذہب کی وجہ سے نہیں، بلکہ امریکہ اور بھارت کی طرف سے پھیلائی جانے والی دہشت گردی سے ہے تاکہ ملک میں بدامنی کا تاثر دیا جاسکے۔
افنان