یوم قائد اعظم اور کرسمس،تفریح گاہوں میں بے پناہ رش

یوم قائد اعظم اور کرسمس،تفریح گاہوں میں بے پناہ رش

لاہور(کرائم رپورٹر) کرسمس اور قائد اعظم کے یوم و لادت کی عام تعطیل کے باعث صو بائی دارالحکومت کے چڑیاگھر‘سفاری پارک‘جلو پارک‘جیلانی پار ک ‘اقبال گریٹر پارک ،باغ جناح‘ماڈل ٹاؤن پا رک ‘گلشن اقبال پارک‘شاہی قلعہ‘مقبرہ جہا نگیر‘شاہد رہ باغ ‘مزار اقبال ‘مقبرہ نور جہاں ‘بادشاہی مسجد و دیگر سیاحی مقامات پربے پناہ رش رہا ۔سیر تفریح ‘کھیل کود کے ساتھ ساتھ فیملیاں کھانے پینے کے مختلف سٹالوں اور دلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہو تے رہے،کھانے پینے اور آئس کریم کے سٹالوں پر بے تحاشا رش لگا رہا ۔جبکہ جھولوں کے لئے قطاروں میں کھڑ ا ہو نا پڑ ا۔۔چڑیا گھر میں شیر ‘بندر و دیگر جانور بچوں کی توجہ کا مر کز بنے رہے بچوں نے اونٹوں اور چھوٹے گھوروں کی سواری سے بھی لطف اٹھایاسیاحوں کے بے پناہ رش کے باعث سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے داخلی راستوں پر عارضی چوکیاں قائم کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کی بھاری نفری تعینا ت رہی جبکہ پارکوں کے مین گیٹ پر واک تھرو گیٹ کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ۔

تفریحی مقامات

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...