ملکی مسائل حل کرنے کیلئے نظام مصطفیؐ نافذ کیا جائے،قاری زواربہادر

ملکی مسائل حل کرنے کیلئے نظام مصطفیؐ نافذ کیا جائے،قاری زواربہادر

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ایک اسلامی فلاحی مملکت کا خواب دیکھا تھا جس کے حصول کے لئے انہوں نے ایک طویل جدوجہد کی مگر بدقسمتی سے ان کی زندگی نے وفا نہ کی جس سے وطن عزیز ایک اسلامی مملکت بننے سے کوسوں دور چلا گیاآج بھی اگر قائد اعظم کے نقش قدم پر چل کر ملک میں نظام مصطفےٰﷺ نافذ کردیا جائے تو ملک و قوم کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ دور حاضر کے سیاستدانوں کو قائد اعظم کے اصولوں کو پیش نظر رکھ کر ملک کی بقاء ،سلامتی ،تحفظ اور جمہوریت کے تسلسل کے لئے جدوجہد کرنا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ قائد کاپاکستان اس وقت انتہائی نازک دور کے گزر رہا ہے جوحکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کا شاخسانہ ہے ۔اس وقت ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے اور ملک بحرانوں کا شکار ہے حکمران اپنی تباہ کن پالیسیوں کی وجہ سے وطن عزیز کو جہنم بنا رہے ہیں ملک میں اداروں کا ٹکراؤ بدترین سانحہ ہے اورآئین اور قانون کو بری طرح پامال کیا جا رہا ہے حکمرانوں کوصرف اپنی پسند کے فیصلے قبول ہیں مرضی کے خلاف فیصلوں پر وہ اعلیٰ عدالتوں کے خلاف بد زبانی کرکے ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیا قت پور میں جے یو پنجاب کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم کے سلسلہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے جے یو پنجاب کے صدر مولانا نصیر احمد نورانی،مولانا محمد سلیم سعیدی،حافظ محمد احمد سعیدی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔

قاری زوار بہادر

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...