25دسمبر مسلمان اور مسیحی برادری کیلئے خوشی کا دن ہے،خالد عیاض

25دسمبر مسلمان اور مسیحی برادری کیلئے خوشی کا دن ہے،خالد عیاض

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے کہا ہے کہ 25 دسمبر مسلمانوں اور مسیحی برادری دونوں کے لئے یکساں اہمیت اور دوہری خوشی کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر ڈیوٹی دینے والے مسلمان ملازمین کی طرح کرسمس پر مسیحی ملازمین کو بھی خصوصی اعزازیہ دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات لاہور چڑیا گھر میں کرسمس کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کے جائزہ کے لئے کیئے گئے دورہ کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف پبلسٹی عامر مسعود، ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر حسن علی سکھیرا، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد اعظم، ڈپٹی ڈائریکٹر تنویر جنجوعہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور چڑیا گھر تفریح کے لئے آنے والے سیاحوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے عیدین کے مواقع پر سکیورٹی انتظامات بارے جاری کردہ ایس او پی کے مطابق انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام سکیورٹی کیمروں کو فعال رکھنے اور ہمہ وقت مانیٹرنگ کرنے کی ہدائت پہلے ہی دی جا چکی ہیں۔خالد عیاض خان نے چڑیا گھر کے مسیحی ملازمین کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر کے ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے کے لئے نئے سروس رولز تشکیل دیئے جارہے ہیں اور انہیں اس سلسلہ میں جلد ہی خوشخبری سننے کو ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے مختلف شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات لائق تحسین ہیں جن کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر کے تقریبا 40 فیصد ملازمین کا تعلق مسیحی برادری سے ہے اور انہیں یہاں برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ تقریب میں موجود مسیح برادری اور دیگر ملازمین نے ڈی جی وائلڈ لائف خالد عیاض خان کا ملازمین کی فلاح و بہبود بارے اقدمات پر شکریہ ادا کیا ۔

خالد عیاض

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -