داعش جیسی تنظیمیں بیت المقدس کیلئے خطرہ ہیں،علماء کونسل
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)داعش جیسی دہشت گرد تنظیمیں بیت المقدس اور حرمین شریفین کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ مسلم حکمرانوں نے مجرمانہ خاموشی ترک نہ کی تو پورا عالم اسلام دہشت گردی کی لپیٹ میں آجائے گا۔ امریکہ سمیت پوری دنیادہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے۔ پاکستان ،سعودی عرب ، ترکی مسجد اقصیٰ اور حرمین شریفین کے دفاع وسلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا قائدانہ کردار اداکریں ۔ انتہاپسنداور دہشت گرد گروہوں کے نظریات کے مقابلہ کیلئے علماء کو میدان میں آنا ہوگا۔ پاکستان کومذہبی ہم آہنگی سے زیادہ سیاسی رواداری کی ضرورت ہے۔نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ردالفساد کے تمام نکات پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی زیر صدارت ’’علماء کنونشن ‘‘ سے علماء ومشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کنونشن سے مرکزی وائس چیئرمین مولانا عبید الرحمن ضیاء،پیر جی خالد محمود قاسمی،مولانا ثناء اللہ حسینی ،حافظ محمد شعبان صدیقی،مولانا یار محمد عابد،حافظ شعیب الرحمن ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمد شاہ نواز فاروقی،مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا خالد محمود سرفرازی،حافظ محمد طیب قاسمی،علامہ یونس حسن ،اسلام آباد کے صدر مولانا ذو الفقار احمد ،حافظ محمد امجد،مولانا سید ابوبکر شاہ،شیخ الحدیث مولانا محمد نواس ،مولانا تاج محمود ریحان،مولانا حسان صدیقی، سیدکفایت حسین شاہ نقوی،مولانا عبد المنان عثمانی، مولانا محمد مشتاق لاہوری،مولانا عمر قاسمی،حافظ مقبول احمد،حافظ سعید احمد ڈویژنل صدر لاہور،مولانا رسال الدین آزاد،پیر حافظ محمد اسماعیل، قاری مقصود احمد ،مولانا عبید اللہ حیدری،قاری انتظار احمد عثمانی،مولاناثناء اللہ فاروقی،مولانا عاطف محمود عباسی،مولانا محمد شریف ،مولانا مجیب الرحمن ، مفتی محمد عتیق ساہیوال ودیگر علماء و مشائخ نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ امریکہ وبھارت کی منافقانہ پالیسیوں کی وجہ سے خطے میں دہشت گرد اور انتہاپسند عناصر کو تقویت ملی ہے ۔ پاک فوج اور پاکستانی قوم نے ملکر دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شکست دی ہے۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام وپاکستان دشمن قوتیں دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی دہشت گرد جاسوس کل بھوشن یادو کو پھانسی دی جائے۔
علماء کونسل