قائد اعظم کے فرمودات پر عمل کرنا ہو گا،عاطف چودھری

قائد اعظم کے فرمودات پر عمل کرنا ہو گا،عاطف چودھری

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما عاطف چودھری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے افکاراور سیاسی نظریات پر عمل پیرا ہوکرہم اپنے مستقبل کو محفوظ بناسکتے ہیں ۔ یوم ولادت بانی پاکستان اور کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس آزاد اور خود مختار مملکت کے قیام کی جدوجہد کو بانی پاکستان نے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

اس کی سا لمیت اور بقا کے لئے ملک کے تمام طبقات کے ساتھ ساتھ حکمران طبقہ پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی ان اقلیتوں کو کسی بھی مرحلے پر عدم تحفظ یا امتیاز ی سلوک کا احساس نہ ہونے دیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...