الخدمت فاؤنڈیشن نے 225مستحق خاندانوں میں گرم کپڑے تقسیم کئے

الخدمت فاؤنڈیشن نے 225مستحق خاندانوں میں گرم کپڑے تقسیم کئے

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ نے 225 مستحق خاندانوں میں موسم کی مناسبت سے لحاف ، گدے، گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء جن میں آٹا، دالیں شامل ہیں تقسیم کر دیئے ہیں۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کی سیکرٹری جنرل صبا ثاقب نے خطاب کیا۔

کرتے ہوئے کہا کہ ونٹر پیکیج کی تقسیم کا مقصد معاشرے کے کم وسائل رکھنے والے افراد کو موسم کی شدت سے بچانے کے لئے گرم بستر و لباس کی فراہمی ہے ۔ تقریب میں آمنہ بی بی ودیگر نے شرکت کی۔ صبا ثاقب کا مزید کہنا تھاکہ صوبائی دارالحکومت کے پسماندہ آبادیوں میں عوام کو مفت ادویات کی فراہمی کے علاوہ ضروریات زندگی کی اشیاء مہیا کر رہے ہیں ۔ مخیر حضرات کو بھی اس کار خیر میں حصہ ڈالنا ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -