پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے مسائل حل نہیں کئے،سعدیہ سہیل

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے مسائل حل نہیں کئے،سعدیہ سہیل

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ن لیگی رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت شریف خاندان سے بیزاری کا منہ بولتا ثبوت ہے ن لیگ کا شیرازہ بکھرنے والا ہے ناقص پالیسیوں وجہ سے آج ن لیگ کو ملک کے اندر شدید ردِ عمل کا سامنا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا سیاسی مستقبل ختم ہو گیا۔ تاریخ شریف خاندان کو کرپشن کے بے تاج بادشاہوں کے نام سے یاد رکھے گی۔ ن لیگی طرزِ حکمرانی کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے عوام کے مسائل حل نہیں کئے۔

سعدیہ

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...