نوجوانوں کو قائد اعظمؒ کے افکار سے روشناس کرنا ہو گا،ذکر اللہ مجاہد

نوجوانوں کو قائد اعظمؒ کے افکار سے روشناس کرنا ہو گا،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ موجودہ دور میں حکمران طبقہ اپنی خود غرضانہ پالیسیوں کو قائدا عظم کے افکار سے ہم آہنگ اور جائز قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے اور حکمرانوں کے اسی رویے کی وجہ سے ملک کے عوام کی اکثریت محرومی اور مایوسی کا شکارہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے آئی یوتھ کے نوجوانوں سے بانی پاکستان کے 140ویں یوم پیدائش کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مذہبی فرقہ واریت ، گروہ بندی ، نسلی اور علاقائی اختلافات ، لسانی عصبیت اور فقہی اختلافات کے سائے طویل سے طویل تر ہوتے جا رہے ہیں ۔ ملک میں سیاستدان اپنے سیاسی مفادات کے حصول کیلئے ہر قسم کا انتشار اور افراتفری پھیلانے میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ساری زندگی رواداری ، بالغ نظری اور وسیع القلمی ، جمہوریت اور عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کی عملی تشکیل پر زور دیتے رہے ۔ مگر بد قسمتی سے اسلام کے نام پر وجود میں آنے والی ریاست پاکستان میں 70سال گذرجانے کے باوجود آج بھی عوام ، لاقانونیت ، بے روزگاری اور کرپشن سمیت بے شمارمسائل کا شکار ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار سے آگاہی دینا اور اپنی اقدامات کیلئے کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکاہے ۔ ذکر اللہ مجاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...