نیوزی لینڈ آسان حریف نہیں ، باؤلنگ ہمارا مضبوط ہتھیار ہے : اظہر محمود

نیوزی لینڈ آسان حریف نہیں ، باؤلنگ ہمارا مضبوط ہتھیار ہے : اظہر محمود
 نیوزی لینڈ آسان حریف نہیں ، باؤلنگ ہمارا مضبوط ہتھیار ہے : اظہر محمود

  


لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیوزی لینڈ کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس کیمپ گزشتہ روزقذافی سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوگیا ۔کیمپ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہر محمودمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ میں ٹریننگ بہت اچھی رہی نیوزی لینڈایک مضبوط ٹیم ہے ان کو آسان حریف نہیں سمجھنا چاہئے موسم کی کنڈیشن کو سمجھنا ہوگا اور باؤلرز کو موسم کے مطابق باؤلنگ کرنی پڑیگی تاہم نیوزی لینڈی کی پچز اچھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ہوم گراؤنڈ میں مشکل ٹیم ہے اور ان کے کھلاڑی اچھا کھیلتے ہیں۔ امید ہے کہ ہمارے کھلاڑی نیوزی لینڈ کیخلاف اچھا کھیلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باؤلنگ ہمارا مضبوط ہتھیار ہے انجریز کسی کو بھی ہوسکتی ہیں۔ فاسٹ باؤلرز کو عموما انجریز ہو جاتی ہیں باؤلرز کا بنچ بنایا ہے تاکہ متبادل باؤلرز وزن کر سکیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ باؤلنگ نہیں کرینگے ہمیں اس کا فرق پڑیگا لیکن شاداب ،شعیب ملک اور حارث سے امید کرتے ہیں کہ وہ سپن ڈیپارٹمنٹ میں اہم کردار ادا کریں ہمیں کھلاڑیوں سے امید ہے کہ اور ان کوبھی معلوم ہے کہ میدان میں کیسا کھیل پیش کرنا ہے تاہم یہ دورہ ینگ پلیئرز کیلئے اچھا تجربہ ہوگا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض کو آؤٹ لائن نہیں کیا لیکن بدقسمتی سے وہ ون ڈے میں پرفارمنس نہیں دے پا رہے ہیں۔ وہاب ریاض واپس ٹیم میں آئیں گے کسی نے بھی اس کو پیچھے نہیں کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے جو پچھلے میچز کھیلیں ہیں کھلاڑیوں کی باڈی لینگوئج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری باؤلنگ بہت مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن ان کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی ٹیسٹ میچز میں صلاحیتوں کا اندازہ ہے لیکن ہمیں بہت کم ٹیسٹ میچ کھیلنے کو ملے ہیں جبکہ باقی ٹیمیں سال میں دس ٹیسٹ میچز کھیلتی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...