قائد اعظم ٹرافی، سعد علی بیٹنگ اور اعزاز چیمہ باؤلنگ میں سرفہرست

قائد اعظم ٹرافی، سعد علی بیٹنگ اور اعزاز چیمہ باؤلنگ میں سرفہرست

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بیٹنگ کے میدان میں سعد علی اور باؤلنگ میں اعزاز چیمہ بازی لے گئے۔ بیٹنگ میں یو بی ایل کے سعد علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 10 میچوں میں 68.35 کی اوسط سے 957 رنز بناکر سرفہرست رہے۔ انہوں نے تین سنچریاں اور تین نصف سنچریاں سکور کیں۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے افتخار احمد 735 رنز کے ساتھ دوسرے، واپڈا کے محمد سعد 650 رنز کے ساتھ تیسرے، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے محمد رضوان 596 رنز کے ساتھ چوتھے اور واپڈا کے عامر سجاد 591 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔ لاہور بلیوز کے اعزاز چیمہ ٹورنامنٹ میں بہترین باؤلنگ کی اور 9 میچ کھیل کر 60 وکٹیں حاصل کیَں۔ لاہور وائٹس کے وقاص احمد 52 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، یو بی ایل کے سہیل خان 51 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، سوئی سدرن گیس کے کاشف بھٹی 49 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور کے آر ایل کے صدف حسین 47 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -