ٹی 10،بابر اعظم نے26گیندوں پر سنچری داغ کر تاریخ رقم کردی

ٹی 10،بابر اعظم نے26گیندوں پر سنچری داغ کر تاریخ رقم کردی
 ٹی 10،بابر اعظم نے26گیندوں پر سنچری داغ کر تاریخ رقم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(آئی این پی)قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز بابراعظم نے صرف 26 گیندوں پر سنچری داغ دی۔شاہد آفریدی فانڈیشن کے زیراہتمام 10 اوور پر مشتمل نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں گرین اور ریڈ ٹیمیں مدمقابل آئیں۔فنڈ رائزنگ کے لئے کھیلے جانے والے نمائشی میچ میں بابراعظم نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا اور شعیب ملک نے بھی ایک اوور میں 6 چھکے لگا کر شائقین کا جوش عروج پر پہنچا دیا۔میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ریڈ ٹیم نے مقررہ 10 اوورز میں 201 رنز بنائے جس کی خاص بات شعیب ملک کے ایک اوور میں 6 چھکے تھے، شعیب ملک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو جیت کے لئے 202 رنز کا ہدف دیا۔جس کے جواب میں گرین ٹیم کی جانب سے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔
، بابراعظم نے 26 گیندوں پر 11 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی، جارح مزاج بلے باز نے 384.62 کی اوسط سے رنز بنائے اور صرف 2 گیندیں ضائع کیں۔ہدف کے تعاقب میں بابراعظم کا ساتھ شاہد آفریدی نے دیا اور ایک گیند قبل وننگ شارٹ کھیل کر انہوں نے ٹیم کو کامیابی دلائی۔