سرینا ولیمز کی ٹینس کورٹ میں واپسی، ابوظہبی میں اِن ایکشن ہوں گی

سرینا ولیمز کی ٹینس کورٹ میں واپسی، ابوظہبی میں اِن ایکشن ہوں گی
 سرینا ولیمز کی ٹینس کورٹ میں واپسی، ابوظہبی میں اِن ایکشن ہوں گی

  


نیویارک (نیٹ نیوز) ٹینس کی دنیا میں ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم کی فاتح سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے شادی اور بچی کی پیدائش کے بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کا فیصلہ کر لیا۔ امریکی ٹینس سٹار نے ٹریننگ شروع کر دی، ابوظہبی میں اِن ایکشن ہوں گی۔رواں سال شادی اور پھر بچی کی پیدائش کے باعث سرینا ولیمز ٹینس کورٹ سے آؤٹ ہوئیں۔ سابق عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار آئندہ ہفتے ابوظہبی میں مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں دبنگ انٹری ڈالیں گی۔ فرنچ اوپن کی چیمپئن یلینا اوسٹاپینکو کے خلاف ان کا پہلا میچ شیڈول ہے جس کے لیے انہوں نے سخت تیاری شروع کر دی ہے۔صحرائی کورٹ میں ہونے والا دسواں نان رینکنگ ٹینس ایونٹ 28 سے 30 دسمبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جو سرینا ولیمز کی شرکت کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...