موجودہ صورتحال میں پاک بھارت کرکٹ میچ ممکن نہیں،چیئرمین آئی پی ایل

موجودہ صورتحال میں پاک بھارت کرکٹ میچ ممکن نہیں،چیئرمین آئی پی ایل
 موجودہ صورتحال میں پاک بھارت کرکٹ میچ ممکن نہیں،چیئرمین آئی پی ایل

  

اتر پردیش(نیٹ نیوز) انڈین پریمیئر لیگ کے چیئرمین راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کے باعث پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ممکن نہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چیئرمین انڈین پریمیئر لیگ راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں اور کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کرکٹ کی بحالی کیلئے سازگار نہیں اور اسی وجہ سے پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ممکن نہیں اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس بار آئی پی ایل ایونٹ میں بڑے بڑے ناموں والے کھلاڑی بھی جلوہ گرہونگے کیونکہ کھلاڑیوں کی خریداری کیلئے رقم 80کروڑ تک بڑھادی گئی ہے۔انہوں نے کہا اس بار ایونٹ مزید ہنگامہ خیز ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -